پوری دنیا کے لئے نبی رحمت کا لایا ہوا نظام ہی امن فراہم کر سکتا ہے دیگر تمام نظام باطل ،فرسودہ اور ناکارہ ہو چکے ہیں،حافظ عبدالوحید روپڑی

جمعہ 1 اپریل 2016 20:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم اپریل۔2016ء ) جماعت اہلحدیث پاکستان نے کہا ہے کہ پوری دنیا کے لئے نبی رحمت ﷺ کا لایا ہوا نظام ہی امن فراہم کر سکتا ہے دیگر تمام نظام باطل ،فرسودہ اور ناکارہ ہو چکے ہیں، عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ کرنے والے حضور ﷺ کی ذات اقدس کے چوکیدارہیں۔ان خیالات کا اظہارجماعت اہلحدیث پنجاب کے امیر حافظ عبدالوحید شا ہ روپڑی نے علماء کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

مقررین نے کہا کہ 295-Cناموس رسالت ایکٹ کی حفاظت ہر صورت کی جائے گی۔ بہت ساری قربانیوں اور صبر آزما جدوجہد کے بعد قادیانیوں کوآئینی اورقانونی طورپر کافر قرار دیا گیا تھا، اپنے بزرگوں کی محنت کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ جے یو آئی خواتین کے حقوق کی سب سے بڑی داعی ہے انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں تحفظ حقوق بل اسلامی اصولوں اور آئین کی خلاف ورزی ہے آئین نے طے کر دیا ہے کہ قر آن وسنت کے خلاف کو ئی قانون نہیں بن سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :