اسلام آباد ہائی کورٹ ، پولیس کو پرائیویٹ سیکورٹی کمپنی کے مالک کے اغواء کا مقدمہ درج کرنے کا حکم

جمعہ 1 اپریل 2016 20:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم اپریل۔2016ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پولیس کو پرائیویٹ سیکورٹی کمپنی کے مالک کے اغواء کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا ہے ‘ گزشتہ روز جسٹس نور الحق قریشی نے نجی سیکیورٹی کمپنی کے مالک میجر (ریٹائرڈ) خرم حمید کے اغواء سے متعلق مقدمے کی سماعت کی‘ درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ بابر اعوان نے عدالت میں پیس ہوکر بتایا کہ شک ہے کہ میجر (ریٹائرڈ) خرم حمید کو اس کے بزنس پارٹنر نے اغواء کیا ہے مارگلہ پولیس اغواء کا مقدمہ درج نہیں کررہی۔

(جاری ہے)

تفتیش کے مطابق مغوی پہلے کلرکہار گیا پھر لاہور پہنچ گیا‘ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ پولیس کو اغواء کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔ بعد ازاں عدالت نے اسلام آباد پولیس کو میجر (ریٹائرڈ) خرم حمید کے اغواء کا مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کیا۔

متعلقہ عنوان :