جماعت پنجم و ہشتم کے امتحانی نتائج : ناقص کارکردگی پر سربراہوں کی ترقیاں روکنے کا اصولی فیصلہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 1 اپریل 2016 20:13

سرگودھا ( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔یکم اپریل۔2016ء): پانچویں اور آٹھویں جماعت کے امتحانی نتائج میں ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے سکولوں کے سربراہوں کو ہٹانے اور ان کی ترقیاں روکنے کا اصولی فیصلہ،محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق 33% سے کم رزلٹ دینے والے سکولوں کے سربراہوں کو فوری طور پر ان کے عہدوں سے ہٹا کر دوسرے سکولوں میں تبدیل کرنے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے اور انہیں آئندہ کسی بھی سکول میں سربراہ نہ لگانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم میں ناقص کارکردگی کے حامل سکولوں کے سربراہوں کو آئندہ تین سال تک کسی بھی سکول میں ہیڈ ماسٹر تعینات نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس کا مقصد معیار تعلیم کو بہتر بنانا اور سکولوں کے سربراہوں کی کارکردگی کو بھی بہتر بنانا ہے۔