لورالائی ڈائیوبس سروس چلانے کے مسئلے پرآل پارٹی کانفرنس و قبائلی جر گہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 1 اپریل 2016 20:12

لورالائی( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔یکم اپریل۔2016ء) : لورالائی ڈائیو سروس کے مسئلے پر گذشتہ روز ایک قبائلی جر گہ عبدالرحیم خان کلب میں منعقد ہوا جر گہ سے خطاب کر تے ہو ئے لورالائی اتحاد پینل کے ملک عبد الرحیم اوتمان خیل،مولانا عبدالرحیم اوتمان خیل،ملک عبدالصمد شبوزئی،ملک نورا خان،صابر کدیزئی،عثمان جلالزئی،ملک جمال شاہ کدیزئی،ملک اختر گل حمزہ زئی،میونسپل کمیٹی چیئر مین نعمت جلالزئی،حاجی عبدالکریم کدیزئی،مسلم لیگ (ن) کے بلو چ خان تما نخیل،پی ٹی آئی کے جمیل اوتمان خیل،اتحاد پینل کے شاہ محمد کاکڑ،حاجی ایوب کدیزئی،محمد انور غلزئی،عوامی نیشنل پارٹی کے عبدالسلام ناصر اور دیگر سول سوسائٹی، قبائلی عما ئدین نے کہا کہ ہم تمام لورالائی اور تمام روٹ پر ڈائیو سروس اور ترقی چاہتے ہیں ہم نہ ویگنوں کے خلاف ہیں نہ ٹوڈی اور نہ کو سٹر کے تمام روٹ پر تمام ٹرانسپور ٹر اپنی گاڑیاں چلائیں اور مقابلہ کریں اور عوام کو بہترین سفری سہولیات فراہم کریں اگر کوئی اس میں رکاوٹ بنیں گے ۔

(جاری ہے)

تو ہر رکاوٹ کا قانونی طریقے اور قبائلی رسم و رواج کا مقابلہ کیا جائے گا۔بعض لوگ علاقے کی ترقی نہیں چاہتے۔جس کی ہم مذمت کر تے ہیں،جبکہ ممتاز ٹرانسپورٹر حاجی جہا نگیر خان نے کہا کہ میں لورالائی سمیت تمام روٹ پر گا ڑیاں چلا نے کا ارادہ رکھتا ہوں جبکہ کو ئٹہ پر مزید گاڑیاں اور کم کرائے پر مہیا کئے جائیں گے۔لورالائی سے میرا تعلق ہے لورالائی کے عوام کیلئے یہ قربانی دینے کیلئے تیار ہوں۔

اس کے علاوہ لورالائی سے محمد صابر کدیزئی کی قیادت میں ایک وفد قلعہ سیف اللہ گیا جہاں شیر شاہ جو گیزئی سے کا میاب مذاکرات ہو ئے انہوں نے میختر ٹرانسپورٹ کا ڈائیو سروس وفد کے احوالے کیا طارق خان موسیٰ خیل نے ایف آئی آر کی درخواست واپس لے لی اس دوران لورالائی عما ئدین اور ٹرا نسپورٹروں کے ایک وفد ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ عبدالنا صر دو تانی سے کا میاب مذاکرات کئے جنہوں نے فیصلہ کیا کہ کوچ جانگیر خان کے احوالے اور یہ لوگ ایف آئی آر واپس لیں گے جبکہ نواب ایاز جو گیزئی تمام روٹ پر ڈائیو سر وس کا چلانے کے بارے میں تمام فریقین سے مذاکرات کر کے حتمی فیصلہ کریں گے اس وقت تک ٹرانسپورٹ چلتا رہے گا۔

متعلقہ عنوان :