چار سالہ بچہ قتل ،ورثا ء کا احمد یار پولیس کے خلاف میت روڈ پر رکھ کر احتجاج

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 1 اپریل 2016 20:12

پاکپتن ( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔یکم اپریل۔2016ء) : چار سالہ بچہ قتل ،ورثا ء کا احمد یار پولیس کے خلاف میت روڈ پر رکھ کر شدید احتجاج ،مقتول کی نانی کی انصاف نہ ملنے پر پیٹرول چھڑک کر خود کشی کرنے کی دھمکی تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں بلاڑا حسن کا کے علاقے بستی مینگلہ والی میں چار سالہ بچہ عالم مورخہ 29 مارچ سے پر سرار طور پر لا پتہ تھا ۔

اگلے روز فصل گندم سے لاش ملی ورثا نے احتجاجاََ لاش کو گاؤں سے اٹھا کر RHC محمد نگر لے آئے ۔

(جاری ہے)

جہاں پر پوسٹ مارٹم کے بعدورثا ء نے بروقت کاروائی نہ کرنے پر پولیس تھانہ احمد یار کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے میت محمد نگر ہسپتال کے سامنے رکھ کر بورے والا روڈ بلاک کیا ۔کمسن مقتول کے ماموں طارق ،والدہ ۔اور نانی نے بتایا کہ پولیس بااثر ملز مان کو گرفتار کرنے سے انکاری ہیں ۔مقتول کی نانی نے پیٹرول کی بوتل ہاتھ میں اٹھا کر کہا کہ اگر ہمیں انصاف نہ ملا تو خود سوزی کر لوں گی ۔اور احتجاج 2 گھنٹے سے زائد وقت گزرنے کے بعد مقتول کے ماموں نے پیٹرول چھڑک کر آگ لگانے کی کوشش کی ۔دوسری جانب DSP رانا فواد کی انصاف کی یقین دہانی پر مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہو گئے ۔

متعلقہ عنوان :