ملتان،دوران ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے طالبہ کو گولی مار دی ،پولیس نے تحقیقات شروع کردیں

جمعہ 1 اپریل 2016 19:44

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم اپریل۔2016ء) ملتان میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے کالج کی طالبہ کوزخمی کردیا۔پولیس نے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرکے تحقیقات کیلئے 3ٹیمیں تشکیل دے دیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کی مطابق تھانہ بی زیڈیو کے علاقے بوسن روڈ پر مقامی کالج کی 18سالہ طالبہ اقراء ممتاز کودو موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے روک کر لیپ ٹاپ چھیننے کی کوشش کی، تاہم مزاحمت پر ڈاکوؤں نے طالبہ پر گولی چلادی جس سے وہ زخمی ہوگئی۔

طالبہ کو نشترہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ،طالبہ کا تعلق رحیم یارخان سے بتایا جارہا ہے اوروہ ملتان کے مقامی کالج میں زیرتعلیم ہے۔دوسری طرف پولیس نے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے اور واقعہ کی تحقیقات کیلئے 3ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد ملزموں کو 72 گھنٹوں میں گرفتار کرلیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :