سینئر ممبر بورڈ آف ریو نیو کیپٹن (ر) زاہد سعید کو چیف سیکرٹری پنجاب تعینات

خضرت حیات گوندل کے وفاقی سیکرٹری انڈسٹریز تعیناتی کے احکامات ،نوٹیفکیشن جاری

جمعہ 1 اپریل 2016 19:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم اپریل۔2016ء) وفاقی حکومت نے چیف سیکرٹری پنجاب خضر حیات گوندل کو تبدیل کر کے سینئر ممبر بورڈ آف ریو نیو کیپٹن (ر) زاہد سعید کو نیا چیف سیکرٹری پنجاب تعینات کر دیا ۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی حکومت نے چیف سیکرٹری پنجاب خضر حیات گوندل کو تبدیل کر کے وفاقی سیکرٹری انڈسٹریز تعینات کر دیا ہے ۔ خضر حیات گوندل ڈی ایم جی کے 10ویں کامن سے تعلق رکھتے ہوئے جبکہ ڈی ایم جی کے 13ویں کامن سے تعلق رکھنے والے گریڈ 22کے افسر سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کیپٹن (ر) زاہد سعید کو نیا چیف سیکرٹری پنجاب تعینات کر دیا ہے۔ دونوں افسران کو فوری طو رپر اپنے نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کے احکاما ت جاری کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :