پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے ، مخالفین شور مچانا بند کر دیں ، سندھ کی عوام بلاول بھٹو کے ساتھ ہیں، رکن سندھ ا سمبلی سید اعجاز حسین شاہ کا تقریب سے خطاب

جمعہ 1 اپریل 2016 19:41

ٹنڈ و محمد خا ن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم اپریل۔2016ء) رکن سندھ ا سمبلی سید اعجاز حسین شاہ بخاری نے کہا ہے کہپیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے ، مخالفین شور مچانا بند کر دیں ، سندھ کی عوام بلاول بھٹو کے ساتھ ہے شہر ی مسائل کا حل اولین تر جیح ہے ، عوام کہ بنیا دی مسائل پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ، جلد ترقیاتی اسکیموں کا آغاز ہو نے جارہا ہے ، سڑکوں کی تعمیر ، گلیوں کی تعمیر ، پینے کے پانی ، صحت اور تعلیم کی بہتری کے لئے کام کیا جا رہا ہے ،رکن سندھ ا سمبلی سید اعجاز حسین شاہ بخاری کا تقریب سے خطاب ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق رکن سندھ اسیمبلی سید اعجاز شاہ بخاری نے پر یس کلب ٹنڈ و محمد خان کادورا کر تے ہوئے صحافی برادری کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ تقر یب سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ ضلع ٹنڈ و محمد خان کے مسائل حل کر نے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ، صحت ، تعلیم ، پانی اور دیگر مسائل کو حل کر نے پر توجہ مر کوز ہے شہر یو ں کو صحت کی بنیا دی سہو لتو ں کی فراہمی کے لئے ڈسٹر کٹ اسپتا ل کی انتظامیہ کو ہدایت جا ری کی گئی ہے ، شہر یو ں کو پینے کا صاف پانی ہر صور ت فراہم کیا جا ئے گا ، صفائی ستھر ائی کا کا م نہ کر نے والے میو نسپل ملازمین کے ساتھ کسی صورت رعایت نہیں کی جا ئے گی ، تجاوزات کا خاتمہ نہ کیا گیا تو شہر کی خو بصورتی بحال نہیں ہو گی عوام تجاوزات کے خاتمے کے لئے انتظامیہ سے تعاون کر یں تاکہ شہر ی مسائل کو حل کیا جا ئے انہو ں نے کہا کہ جلد ٹنڈ و محمدخان میں تر قیا تی کا موں کا آغاز کر دیا جا ئے گا اس مو قع پر تقر یب سے ڈسٹر کٹ پر یس کلب کے صدر غلام نبی کیر یو ، جنر ل سیکر ٹر ی مظفر خان رند ، راؤ غلام حسین ، انصار خان ، یو نین آف جر نلسٹ کے صدر شہزاد صبح پو ٹو ، الیکڑانک میڈ یا ایسو سی ایشن کے صد ر عبدالکر یم شیخ ، مر سل رضوی ، ودیگر نے بھی خطاب کیا ۔