کراچی ،ایڈمنسٹریٹر نیچڑیا گھر میں واک تھرو گیٹ اور دیگرسیکورٹی آلات کی فراہمی کو یقینی بنا دیا

جمعہ 1 اپریل 2016 19:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم اپریل۔2016ء) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کراچی روشن علی شیخ نے کراچی چڑیا گھر میں واک تھرو گیٹ اور دیگر آلات کی فراہمی کو یقینی بنا دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سانحہ لاہور میں 74افراد شہادت کے بعد ایڈمنسٹریٹر کراچی روشن علی شیخ نے کراچی چڑیا گھر میں جہاں 30سے 35ہزار افراد آتے ہیں ان کو سیکورٹی کی فراہمی کیلئے فوری طور پر واک تھرو گیٹ 4داخلی راستوں پر لگا نے کے لئے فراہم کردیئے ہیں اور ڈائریکٹر چڑیا گھر فہیم خان نے کراچی چڑیا گھر میں عوام کو محفوظ ماحول کی فراہمی کے لئے فوری طورواک تھرو گیٹ لگا نے کے لئے کاموں کا آغاز کردیا ۔

جبکہ ڈی آئی جی ساؤتھ ڈاکٹر جمیل احمد ،ایس پی شہلا قریشی جہاں کراچی چڑیا گھر آنے والوں کے لئے حفاظتی انتظامات کے لئیاقدامات کرہے ہیں وہیں ایس ایچ او گارڈن مداد خواجہ نے بھی کراچی چڑیا گھر میں اضافی نفری فراہم کردی ہے جس سے چڑیا گھر آنے والوں خصوصاً خواتین اور بچوں کو اب سیکورٹی کی سہولتون کی فراہمی کو یقینی بنا دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :