سکھر، یوم وفات سیدنا ابوبکرصدیق ؓ نہایت عقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا

جمعہ 1 اپریل 2016 19:40

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم اپریل۔2016ء) ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں بھی اہلسنت والجماعت ضلع سکھر کے زیر اہتمام یوم وفات سیدنا ابوبکرصدیق ؓنہایت عقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا اس سلسلے میں مسجد ربانیہ ایوب گیٹ سکھر سے ایک ریلی نکالی گئی جو شہر کے مختلف شاہراؤں سے گذرتی ہوئی سکھر پریس کلب پہنچی ریلی کی قیادت اہلسنت والجماعت کے رہنماؤں علامہ محمد رمضان نعمانی ، سید رشید احمد شاہ بخاری ، مولانا غلام نبی عثمانی ، مولانا زاہد حسین لنڈ ، علامہ تبسم جعفری ، حافظ محمد زمان ربانی ، سعید احمد قاسمی و دیگر رہنماؤں نے کی شرکاء ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے سیرت صدیق اکبر پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حضرت ابوبکر صدیق رفقاء انبیاء کے بعد سب سے اعلیٰ مقام پر ہیں حضور اکرم ﷺ نے فرمایا کہ میں نے سب کے احسان اتار دیئے ہیں تاہم ابوبکر صدیق کا احسان خود اﷲ تعالیٰ قیامت کے دن اتارے گے حضرت ابوبکر صدیق مسلم حکمرانوں کیلئے مشعل راہ ہیں رہنماؤں نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا ہے کہ یوم وفات سیدنا حضرت ابوبکر صدیق پر عام تعطیل کا اعلان کیا جائے اور یہ دن سرکاری سطع پر منایا جائے ۔