مختیار کار سٹی سکھر کا مختلف امتحانی سینٹرز کا دورہ ، اساتذہ کو کاپی کلچر کے خاتمے کیلئے کردار ادا کرنے کی ہدایت

جمعہ 1 اپریل 2016 19:40

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم اپریل۔2016ء) مختیار کار سٹی سکھر کا مختلف امتحانی سینٹرز کا دورہ کیا اور اس دوران اساتذہ کو کاپی کلچر کے خاتمے کیلئے کردار ادا کرنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سکھر سٹی کے مختیار کار غلام رسول گھنیو نے اپنے عملے کے ہمراہ سکھر میں تعلیمی بورڈ سکھر کی جانب سے قائم کردہ مختلف امتحانی سینٹرز کا اچانک دورہ کیا اور اساتذہ سے معلومات حاصل کیں اور امتحانی بلاکوں کا دورہ کیا دورے ے موقع پر مختیار کارسٹی غلام رسول گھنیو نے امتحانی سینٹرز ار بلاک پر ڈیوٹی پر موجود اساتذہ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ملک سے کاپی کلچر کے خاتمے کیلئے اساتذہ اول دستہ کا کردار ادا کرسکتا ہے نقل کی روک تھام کر کے ہم ملک کے مستقبل کو بچا سکتے ہیں اساتذہ اپنی ڈیوٹیاں بخوبی سر انجام دیں تو انشاء اﷲ بہت جلد کاپی کلچر ختم ہو سکتا ہے ۔