بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے ڈاکٹر ممتاز احمد کی غائبانہ نماز جنازہ فیصل مسجد میں ادا کی گئی

جمعہ 1 اپریل 2016 19:32

اسلام آباد ۔ یکم اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم اپریل۔2016ء) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے اقبال ادارہ برائے تحقیق و مقالہ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ممتاز احمد کی غائبانہ نماز جنازہ فیصل مسجد میں بعد از نماز جمعہ ادا کی گئی۔ نماز جنازہ صدر جامعہ ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش کی امامت میں ادا کی گئی جس میں ریکٹر جامعہ ڈاکٹر معصوم یاسین زئی ، نائب صدر اکیڈمکس ڈاکٹر بشیر سمیت یونیورسٹی کے دیگر اعلیٰ، عہدیداران، اساتذہ اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر ممتاز احمد دو روز قبل 76 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، وہ گردوں کے عارضہ میں مبتلا تھے۔ صدر جامعہ ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش نے مرحوم کی مغفرت اور بلند درجات کی لئے دعا کی کہ الله تعالیٰ ان کے خاندا ن اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے اور مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ دریں اثناء بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے فیمیل کیمپس میں بھی ڈاکٹر ممتاز احمد کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اور دعائے مغفرت کی گئی ۔ 4 اپریل بروز پیر کو ڈاکٹر ممتاز احمد کی یاد میں تعزیتی ریفرنس فیصل مسجد کیمپس کے علامہ اقبال آڈیٹوریم میں منعقد ہوگا۔

متعلقہ عنوان :