قومی اسمبلی کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کی اے پی این ایس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

جمعہ 1 اپریل 2016 19:31

اسلام آباد ۔ یکم اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم اپریل۔2016ء) قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس) کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

مبارکباد کے علیحدہ علیحدہ پیغامات میں دونوں رہنماؤں نے اے پی این ایس کے نومنتخب صدر سرمد علی، سینئر نائب صدر رمیزہ مجید نظامی، نائب صدر ممتاز طاہر، سیکرٹری جنرل عمر مجیب شامی، جوائنٹ سیکریٹری احسان منیر جیلانی اور خزانچی سید علی حسن نقوی کو مبارکباد دی ہے۔

سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ ملک میں جمہوری استحکام کیلئے اظہار رائے کی آزادی انتہائی لازم ہے اور توقع ظاہر کی کہ نومنتخب اراکین کی قیادت میں اے پی این ایس متحمل اور متنوع پریس کی جانب اپنا سفر جاری رکھے گی۔ انہوں نے اس اعتماد کا بھی اظہار کیا کہ ان کی پرعزم قیادت میں حکومت اور پریس کے مابین تعلقات مزید مربوط ہوں گے اور پبلی کیشنز اراکین کو درپیش مسائل حل ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :