ڈیوولوشن ٹرسٹ فار کمیونٹی ایمپاورمنٹ کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد

جمعہ 1 اپریل 2016 19:31

اسلام آباد ۔ یکم اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم اپریل۔2016ء) غیر سرکاری تنظیم ڈیوولوشن ٹرسٹ فار کمیونٹی ایمپاورمنٹ کے ڈسٹرکٹ الیکٹورل ریفارمز گروپ ضلع اسلام آباد نے فافن کی تجویز کردہ سفارشات کو نوجوان طلباء و طالبات تک پہنچانے، نوجوان طلباء و طالبات سے مزید تجاویز لینے کیلئے اور ان میں انتخابی اصلاحات کی ضرورت و اہمیت اجاگر کرنے کیلئے پنجاب کالج آف کامرس آبپارہ اسلام آباد میں ایک پبلک سیمینار منعقد کیا گیا۔

سیمینار میں طلباء و طالبات اور اساتذہ کرام نے بھرپور شرکت کر کے انتخابی نظام میں اصلاحات کیلئے اپنی اپنی تجاویز پیش کی اور فافن کے سفارش کردہ تجاویز کو انتہائی دلجمعی کے ساتھ سنا۔ اس موقع پر ڈیوولوشن ٹرسٹ فار کمیونٹی امپاورمنٹ کے ضلعی سوشل آرگنائزر محمد فاضل نے فافن کے سفارشات اور انتخابی اصلاحات کی ضرورت و اہمیت کے بارے میں بتایا۔

(جاری ہے)

ڈرج ضلع اسلام آباد کے ڈپٹی کنوینر محمد نعیم ایڈووکیٹ نے مہمان خصوصی اور پنجاب کالج آف کامرس کے پرنسپل ارشد سلیمی نے سیمینار کی صدارت کی۔ سیمینار کے شرکاء نے انتخابات کے طریقہ کار کو ہر قسم کے سیاسی مداخلت سے الگ تھلگ رکھنے کی تجویز پیش کی۔ پرنسپل پنجاب کالج آف کامرس ارشد سلیمی نے کہا کہ مخصوص نشستوں کے تصور کو ختم کیا جائے اور ہر قسم کے نمائندوں کو عوامی ووٹ سے منتخب کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :