گزشتہ 4ماہ کے دوران سیکیورٹی اداروں نے 417 ٹارگٹڈ آپریشنزکئے‘ اہم کمانڈروں سمیت 92دہشتگرد‘شرپسند اور سمگلر ہلاک ہوئے ‘ 1844مشتبہ افرادگرفتار، 820چھوٹے بڑے ہتھیار،56ہزار986گولیاں اور10ٹن 727کلوگرام دھماکہ خیزمواد برآمدکیاگیاہے ، فائرنگ کے تبادلوں میں 22ایف سی جوان شہیداور 65زخمی ہوئے، کالعدم تنظیموں کیخلاف آپریشن فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوچکاہے بی ایل اے ،بی آر اے اوربی ایل ایف کی کمر ٹوٹ چکی ہے ،ان کوسرچھپانے کی جگہ نہیں ملے گی

صوبائی وزیر داخلہ میرسرفراز بگٹی کاحکومتی ترجمان انوارالحق کاکڑ اورایف سی حکام کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب

جمعہ 1 اپریل 2016 19:12

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم اپریل۔2016ء) صوبائی وزیر داخلہ میرسرفراز بگٹی نے کہاہے کہ گزشتہ 4ماہ کے دوران فرنٹیئرکوربلوچستان اورحساس اداروں کی جانب سے کئے گئے 417 ٹارگٹڈ آپریشنز میں کالعدم تنظیموں کے اہم کمانڈروں سمیت 92دہشتگرد ،شرپسند اوراسمگلرہلاک کئے گئے ہیں جبکہ 1844مشتبہ افراد کوحراست میں لیاجاچکاہے جن کے قبضے سے 820چھوٹے بڑے ہتھیار،56ہزار986گولیاں اور10ٹن 727کلوگرام دھماکہ خیزمواد برآمدکیاگیاہے کارروائیوں کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 22ایف سی جوان شہیدجبکہ 65زخمی ہوئے ہیں، کالعدم تنظیموں کیخلاف آپریشن فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوچکاہے بی ایل اے ،بی آر اے اوربی ایل ایف کی کمر ٹوٹ چکی ہے انہیں سرچھپانے کی جگہ نہیں ملے گی ۔

وہ جمعہ کو یہاں حکومت بلوچستان کے ترجمان انوارالحق کاکڑ وایف سی حکام کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

میرسرفرازبگٹی کاکہناتھاکہ یکم دسمبر2015سے یکم اپریل2016تک چار ماہ کے دوران فرنٹیئرکوربلوچستان اورحساس اداروں کی جانب سے شرپسند عناصر اوردہشتگردوں کیخلاف صوبے بھر میں 417ٹارگٹڈ آپریشنز کئے گئے ہیں 23دسمبر کو تربت کے علاقے بلنگور اورزرین بگ میں آپریشن کے بعد علاقوں کو کلیئرقراردیاگیاہے مذکورہ آپریشن میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران کالعدم تنظیموں بی آر اے اوربی ایل ایف کے اہم کمانڈر ماما بگٹی کے بھائی غنی سمیت 8شرپسند ہلاک کئے گئے جبکہ ایف سی کے 2اہلکار بھی شہید ہوئے انہوں نے کہاکہ علاقے میں فورسز نے اپنی پوسٹیں قائم کرلی ہیں ان کاکہناتھاکہ خفیہ اطلاع پرقلات کے علاقے بینچہ سوراب میں کالعدم تنظیم کیخلاف سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم بی ایل ایف کے اہم کمانڈر کوہلاک کیاگیا جس کے قبضے سے خود کارہتھیار بھی برآمدکئے گئے مذکورہ کارروائیوں کی بدولت تربت مند روڈ پر دہشتگردکارروائیوں میں واضح کمی آئی ہے انہوں نے کہاکہ 19دسمبر 2015کوایف سی اورحساس ادارے نے تربت کے علاقے سرین کہن میں کالعدم تنظیم کے مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پرکارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم لشکر بلوچستان کے کمانڈر خلیل نوڈ سمیت تین دیگر کارندے ہلاک کئے جن کے قبضے سے خود کار ہتھیار بھی برآمدکرلئے گئے ہیں ہلاک ہونیوالاکمانڈر اوراسکے ساتھی سنگین نوعیت کے مقدمات میں لیویزاورپولیس کومطلوب تھے میرسرفرازبگٹی کاکہناتھاکہ 20جنوری 2016کو ایف سی نے بارکھان کے علاقے چھپرمیں کالعدم تنظیم بی ایل اے کے کارندوں کی موجودگی پرکارروائی کی جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے کمانڈرصحبت خان اوراس کے پانچ ساتھی ہلاک کئے گئے جبکہ تین کوگرفتارکرلیاگیا کارروائی کے دوران 6ماہ پہلے اغواء ہونیوالے دو مغویوں کوبھی باحفاظت بازیاب کرالیاگیامارے جانیوالے کالعدم تنظیم کے افراد سے تین عدد ایس ایم جیز،سینکڑوں راؤنڈز ،مواصلاتی آلات بم بنانے والا سامان اورتخریبی مواد بھی ملاانہوں نے کہاکہ 28جنوری کو ایف سی اورحساس اداروں نے پنجگور کے علاقے گورکدن اور نگرمیں کالعدم تنظیم بی آر اے کے شرپسندوں کی موجودگی پر کارروائی کی اوروہاں کالعدم تنظیم کے خفیہ ٹھکانوں کومسمار کرتے ہوئے بھاری تعداد اسلحہ وبارود قبضے میں لے لیاگیا جن میں 13ہینڈگرنیڈ ایک آرپی جی 7راکٹ لانچربمعہ تین گولے 9عدد فیوز،9عدد آئی ای ڈیز،7عدد ایس ایم جیزبمعہ 47میگزین ،21کلوگرام بارود ،ایک عدد چائناایل ایم جی ،ایک عدد9ایم ایم پسٹل بمعہ میگزین ،12عدد بارہ بور رائفل ،5عدد دوربین ،4عدد ٹیلی سکوپ ،2عدد گوگل،ایک عدد تھورایاسیٹ ،دوعدد وائرلیس لوپ سیٹ ،تین عدد موبائل سیٹ ،36عدد آئی ای ڈیز بیٹریز،اور19ریموٹ کنٹرول ،6عدد آئی ای ڈیز،پریشربٹن،دو میٹر فیوز بمعہ دس میٹر بوناکارڈ،دوعدد آئی ای ڈیز میں استعمال ہونے والاسپورٹ لائٹ ،بمعہ 20میٹرتار،32عدد ڈیٹونیٹرز،ایک عدد آئی ای ڈی چیک میٹر ،15عدد جالر،مختلف قسم کے 4ہزار سے زائد گولیاں ریاست مخالف اورتخریبی مواد بھی شامل ہے انہوں نے کہاکہ 30جنوری کوسیکورٹی فورسز اورحساس اداروں نے مستونگ کے علاقے کلی دتومیں کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈروں کی موجودگی پر کامیاب کارروائی کی اورفائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر اشرف بلوچ ،حنیف بلوچ،بی این ایم کے ڈاکٹرعبدالمنان بلوچ سمیت 5شرپسند ہلاک کئے جن کے قبضے سے 4عدد ایس ایم جیز ،تین عدد ہینڈگرنیڈ 2عدد پسٹل اورمواصلاتی وتخریبی مواد بھی قبضے میں لیاگیا انہوں نے کہاکہ ایک فروری کوفرنٹیئرکور بلوچستان نے ژوب کے علاقے کانوکئی میں 6افراد کے اغواء کے واقعہ میں ملوث دو اغواء کوفائرنگ کے تبادلے میں ہلاک کیاجب کہ ان کی فائرنگ سے ایک ایف سی اہلکار بھی شہید ہوااغواء کاروں کے قبضے سے دو عدد ایس ایم جیز ،چار عدد ہینڈگرنیڈ اورپسٹل برآمدہوا ہلاک اغواء کاروں کاتعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان سے تھا انہوں نے کہاکہ 29فروری کو ایف سی نے خفیہ اطلاع پرماشکیل میں منشیات اسمگلروں کیخلاف کارروائی کی فائرنگ کے تبادلے میں اسمگلروں کی گاڑی کوآگ لگ گئی جس کے نتیجے میں دو اسمگلرہلاک جبکہ تین کوزخمی حالت میں گرفتارکرلیاگیازخمی اسمگلروں کے قبضے سے جلی ہوئی تین عدد ایس ایم جیز،ایک عدد ایل ایم جی اورایک عدد آرپی جی سیون برآمد کرلی گئی جبکہ گاڑی کوآگ لگنے کی وجہ سے اس میں موجود منشیات مکمل طور پرجھل گئی سرفرازبگٹی کاکہناتھاکہ 9مارچ کوسیکورٹی فورسز اورحساس اداروں کے اہلکاروں کی آپریشن کے دوران بی ایل اے کے اہم کمانڈر اورترجمان میرک بلوچ عرف اسلم اچھو کو سبی کے علاقے سنگان میں 6ساتھیوں سمیت مارا گیا آپریشن کے دوران 2سیکورٹی اہلکاروں کی بھی شہادت ہوئی انہوں نے کہاکہ میرک بلوچ افغان شہری اورتاجک تھا وہ محکمہ معدنیات میں کلرک تھا جس کے سر کی قیمت 60لاکھ روپے مقرر تھی میرک بلوچ عرف اسلم اچھو کیخلاف درجنوں مقدمات درج تھے وہ نواب خیربخش مری کے نوکر اورڈرائیوربھی رہے ہیں انہوں نے سرکاری املاک کونشانہ بنانے اورسیکورٹی فورسز پرحملوں میں بھی بنیادی کرداراداکیاتھامیرسرفرازبگٹی کاکہناتھاکہ کالعدم تنظیموں کیخلاف آپریشن فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوچکاہے بی ایل اے ،بی آر اے اوربی ایل ایف کی کمر ٹوٹ چکی ہے انہیں سرچھپانے کی جگہ نہیں ملے گی مذکورہ کارروائیوں کے دوران ایف سی کے 22جوان شہید جبکہ 65زخمی ہوئے انہوں نے کہاکہ شرپسندوں سے برآمدہونیوالااسلحہ وگولہ بارود صوبے کے مختلف علاقوں میں یوم پاکستان کے موقع پرتخریب کاری کیلئے استعمال کیاجاناتھامگر فورسز نے بروقت اورکامیاب کارروائیوں کے دوران شرپسندوں کے عزائم کوناکام بنادیاان کاکہناتھاکہ ہمارے پاس مصدقہ اطلاعات ہے کہ بلوچستان میں شرپسندوں کو دشمن ممالک کی انٹیلی جنس اداروں کی حمایت حاصل ہے جو دوسری قوتوں کے ساتھ مل کر پاکستان اورخاص کربلوچستان میں شورش پیداکرکے انہیں غیرمستحکم کرناچاہتے ہیں انہوں نے کہاکہ غیرملکی مداخلت کاثبوت ’’را‘‘کے ایجنٹ کل بھوشن یادیو کی گرفتاری ہے ہم دشمنوں کوکسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے اوران کیخلاف کارروائی جاری رہے گی تاکہ عوام کے جان ومال کاتحفظ ممکن بنایاجاسکے انہوں نے کہاکہ کامیابی کارروائیوں کے نتیجے میں دشمن عناصر کے عزائم خاک میں ملادئیے گئے ہیں یہ کارروائیاں صوبائی حکومت اورقانون نافذ کرنیوالے اداروں کے تعاؤن کی شاندارمثال ہے اس موقع پر حکومت بلوچستان کے ترجمان انوارالحق کاکڑ کاکہناتھاکہ ایران ہمارابرادرہمسایہ ملک ہے جس کیساتھ ہم مثالی تعلقات رکھتے ہیں اس سے مستقبل میں بھی جاری رکھاجائیگاانہوں نے کہاکہ کل بھوشن یادیو نے ہمارے ہمسایہ اوربرادر ملک میں داخل ہوکروہاں سے مذہبی اوردیگرکالعدم تنظیموں کوسپورٹ کیااس بارے وفاقی حکومت معاملات کودیکھ رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :