Live Updates

الیکشن کمیشن کا کام صاف و شفاف انتخابات کرانا ہے،پینل بننے سے پارٹی تقسیم ہو جاتی ہے، انٹرا پارٹی نے الیکشن میں غلطیاں کیں، ٹیکنیکل طور پر موبائل پر الیکشن ہو ہی نہیں سکتے،کرکٹ میں تباہی مچی ہوئی ہے، ایک طرف نجم سیٹھی اور دوسری طرف شہریار خان ہیں، وزیراعظم کو نجم سیٹھی کو مین آف دی سیریز قرار دینا چاہیے، جہاں سفارشوں پر لوگ آتے ہیں وہاں ایسا ہی ہوتا ہے

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا پریس کانفرنس سے خطاب

جمعہ 1 اپریل 2016 19:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم اپریل۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا کام صاف و شفاف انتخابات کرانا ہے،پینل بننے سے پارٹی تقسیم ہو جاتی ہے، انٹرا پارٹی نے الیکشن میں غلطیاں کیں، ٹیکنیکل طور پر موبائل پر الیکشن ہو ہی نہیں سکتے،انتخاب عالم ینگ ہیں میں تو بوڑھا ہوں، جہاں بھی سفارشوں پر لوگ آتے ہیں وہاں ایسا ہی ہوتا ہے۔

وہ جمعہ کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ پہلے انٹرا پارٹی نے الیکشن میں غلطیاں کیں، اپنی غلطیوں سے سیکھا اور براہ راست الیکشن کا فیصلہ کیا، پینل بننے سے پارٹی تقسیم ہو جاتی ہے، الیکشن کمیشن کا کام صاف و شفاف انتخابات کرانا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پارٹی کے لوگ چاہتے تھے کہ پرچیوں سے الیکشن ہو، ایکشن کمیشن نے کہا کہ موبائل کے ذریعے الیکشن ہونا چاہیے، ٹیکنیکل طور پر موبائل پر الیکشن ہو ہی نہیں سکتے۔

تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے ڈیڈ لاک پر تسنیم نورانی مستعفی ہو گئے۔ عمران خان نے کہا کہ کرکٹ میں تباہی مچی ہوئی ہے، ایک طرف نجم سیٹھی اور دوسری طرف شہریار خان ہیں، وزیراعظم نواز شریف کو نجم سیٹھی کو مین آف دی سیریز دینا چاہیے، انتخاب عالم ینگ ہیں میں تو بوڑھا ہوں، جہاں بھی سفارشوں پر لوگ آتے ہیں تو ایسا ہی ہوتا ہے۔انہوں نے کہاکہ تسنیم نورانی مجھ سے میرے اختیارات لے کر کمیشن کو دینا چاہتے تھے، پارٹی کے چیف الیکشن کمشنر کے استعفے سے افسوس ہوا، فیصلہ کیا ہے کہ پارٹی کے براہ راست الیکشن کرائیں گے، کسی امیدوار نے غلط زبان استعمال کی تو ایکشن ہو گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات