شہداء فاؤنڈیشن کی وفاق المدارس کی جانب سے جامعہ حفصہ کا الحاق منسوخ رکھنے کے فیصلے کی مذمت

وفاق المدارس العربیہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی توہین کا مرتکب ہوا ہے مولانا فضل الرحمٰن سمیت جید علماء وفاق المدارس کے فیصلے کا نوٹس لیں شہداء فاؤنڈیشن

جمعہ 1 اپریل 2016 19:01

شہداء فاؤنڈیشن کی وفاق المدارس کی جانب سے جامعہ حفصہ کا الحاق منسوخ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم اپریل۔2016ء) شہداء فاؤنڈیشن آف پاکستان(لال مسجد)نے وفاق المدارس العربیہ کی جانب سے جامعہ سیدہ حفصہ کا الحاق منسوخ رکھنے کے فیصلے پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وفاق المدارس العربیہ کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

بیان میں شہداء فاؤنڈیشن نے جامعہ سیدہ حفصہ کا الحاق بحال نہ کرنے کے متعلق وفاق المدارس العربیہ کے فیصلے کو توہین عدالت قرار دیتے ہوئے کہا کہ وفاق المدارس العربیہ نے سپریم کورٹ کے دو اکتوبر 2007کے فیصلے کی توہین کی ہے،وفاق المدارس العربیہ پاکستان کوئی سیاسی ادارہ نہیں بلکہ فقط ایک تعلیمی بورڈ ہے،وفاق المدارس العربیہ آج بھی اسی پالیسی پر گامزن ہے جو اسے 2007میں سانحہ لال مسجد سے قبل پرویزمشرف نے دی تھی،ہم وفاق المدارس العربیہ سے محاذ آرائی نہیں چاہتے،مولانا فضل الرحمٰن سمیت ملک کے جید علماء وفاق المدارس العربیہ کے فیصلے کا نوٹس لیں ورنہ جامعہ حفصہ کی پندرہ سو سے زائد طالبات کا تعلیمی سال ضائع ہوجائے گا،جس کا حساب وفاق المدارس العربیہ کو دینا پڑے گا

متعلقہ عنوان :