پاکستان رینجرز (پنجاب) دشمن کے سا منے سیسہ پلا ئی دیو ا ر کی طر ح سر حدو ں کی حفا ظت کے سا تھ ساتھ دا خلی ،سلا متی اور بہت سے انتظا می معا ملا ت میں فرا ئض کی انجا م دہی میں مصرو ف ہے جس پر پو ری قوم کو فخر ہے

کور کمانڈرلاہور لیفٹیننٹ جنر ل صادق علی کا اینٹی ٹیررسٹ /کما نڈو کو رس کی پا سنگ آؤٹ پر یڈ کے موقع پر خطاب

جمعہ 1 اپریل 2016 18:49

لاہور۔یکم اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم اپریل۔2016ء ) کور کمانڈرلاہور لیفٹیننٹ جنر ل صادق علی نے کہا ہے کہ پاکستان رینجرز (پنجاب) دشمن کے سا منے سیسہ پلا ئی دیو ا ر کی طر ح بہا دری کی تا ریخ سمو ئے سر حدو ں کی حفا ظت کے سا تھ ساتھ دا خلی ،سلا متی اور بہت سے انتظا می معا ملا ت میں نہایت احسن طر یقے سے فرا ئض کی انجا م دہی میں مصرو ف ہے جس پر پو ری قوم کو فخر ہے۔

وہ گزشتہ روز رینجرز ٹریننگ گریژن رکھ ٹیڑا میں اینٹی ٹیرراسٹ /کما نڈو کو رس سیر یل24کی پا سنگ آؤٹ پر یڈ کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر کور کمانڈر نے ہنگا می حا لا ت میں کما نڈو کا رروا ئیو ں کا عملی مظا ہر ہ بھی دیکھا اورنا مسا عد حا لات میں کما نڈو ز کی چا بکدستی اور سر عت انگیز ی کو بہت سر ا ہا اور تر بیت کے دو را ن مختلف مرا حل میں کا ر کر دگی کا مظا ہر ہ کر نے وا لے جو ا نو ں میں انعا ما ت تقسیم کیے اور کمانڈو بیج لگائے۔

(جاری ہے)

انہو ں نے جوا نو ں کے جذبے اور تر بیت کے اعلیٰ معیا ر کی تعر یف کی۔انہو ں نے پنجاب رینجرز کو شاندار الفاظ میں خرا ج تحسین پیش کر تے ہو ئے کہا کہ بلا شبہ پاکستان رینجرز پنجاب پوری جا نفشا نی اور محنت سے عوا می امنگو ں کی پا سدا ر ی میں مصروف ہے۔ قبل ازیں کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنر ل صادق علی کا رکھ ٹیڑا پہنچنے پر ڈائر یکٹر جنر ل پا کستا ن رینجر ز (پنجاب) میجر جنر ل عمر فاروق برکی اور رینجرز کے اعلیٰ افسران نے استقبال کیا۔ اینٹی ٹیررسٹ /کما نڈو کو رس سیر یل24میں 86جوان پاس آؤٹ ہوئے۔

متعلقہ عنوان :