حکومت نے خواتین کو معاشی ترقی کے دھارے میں لانے کیلئے متعدد عملی اقدامات کئے ہیں،فوزیہ وقار

جمعہ 1 اپریل 2016 18:45

لاہور۔یکم اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم اپریل۔2016ء )خواتین کے صوبائی کمیشن کی چیئرپرسن فوزیہ وقار نے کہا ہے کہ حکومت نے خواتین کو معاشی ترقی کے دھارے میں لانے کیلئے متعدد عملی اقدامات کئے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ جمعہ کو یہاں اپنے دفتر میں پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر تھامس ڈریو سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کررہی تھیں، فوزیہ وقار نے صوبائی کمیشن کے دائرہ کار،اقدامات،صنفی مساوات رپورٹ،وویمن ہیلپ لائن،ریسرچ اور دیگر امور کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی،ہائی کمشنر نے پنجاب حکومت کے تعلیم،ٹیکنالوجی،خواتین اور دیگر شعبوں کیلئے کئے گئے اقدامات کو سراہا۔