Live Updates

مئی کے آخر تک پارٹی انتخابات کا پہلا مرحلہ مکمل ہو جائے گا، عمران خان

جمعہ 1 اپریل 2016 18:42

اسلام آباد ۔ یکم اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم اپریل۔2016ء) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ مئی کے آخر تک پارٹی انتخابات کا پہلا مرحلہ مکمل ہو جائے گا، پہلے مرحلے میں تحصیل، ڈسٹرکٹ، صوبائی اور ریجنل لیول پر انتخابات کرائیں گے، خواتین ونگ کے انتخابات دوسرے مرحلہ میں ہوں گے۔ پارٹی کو تقسیم سے بچانے کے لئے پینل سسٹم نہیں بننے دیا۔

اپنی غلطیوں سے سبق سیکھ کر براہ راست الیکشن کرانے کا فیصلہ کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ پہلی بار انٹرا پارٹی الیکشن کرانے میں کچھ غلطیاں ہوئیں، اپنی غلطیوں سے سبق سیکھا ہے اور براہ راست الیکشن کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارٹی الیکشن کے خلاف بہت سی پٹیشنز دائر کی گئیں۔

(جاری ہے)

جسٹس (ر) وجیہہ الدین نے کچھ پٹیشنز سن کر الیکشن رد کر دیئے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف میں الیکشن سے ہی جمہوریت آ سکتی ہے۔ ہم نے تسنیم نورانی کو انٹرا پارٹی الیکشن کے لئے الیکشن کمیشن کا اختیار دیا تھا تاہم ہمارا الیکشن کمیشن اپنی حدود سے نکل کر پارٹی کی حدود میں آ گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ موبائل فون کے ذریعے اتنا بڑا الیکشن نہیں کرایا جا سکتا۔ تحصیل، ڈسٹرکٹ، صوبائی اور ریجنل لیول پر انتخابات کرائیں گے اور انتخابات کا یہ مرحلہ مئی کے آخر تک مکمل کرلیا جائے گا۔ خواتین ونگ کے انتخابات دوسرے مرحلے میں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ انٹرا پارٹی انتخابات میں جس پارٹی نے نقصان اٹھایا، وہ دوسری بار انٹرا پارٹی الیکشن کے لئے تیار ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :