سیاسی و دینے جماعتوں احتجاج کے دوران ملکی مفاد مدِ نظر رکھیں: عبدالباسط

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعہ 1 اپریل 2016 18:42

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ یکم اپریل۔2015ء) پنجاب سرمایہ کاری بورڈ اینڈ ٹریڈ کے چیئرمین عبدالباسط نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایشیا کا اقتصادی ٹائیگر بنانے کے لیے سرمایہ کاری کے حصول اور صنعتکاری کے فروغ کو قومی ایجنڈا قرار دینا اور کاروبار مخالف سرگرمیوں کی حوصلہ شکنی کرنا ہوگی ایک بیان میں انہوں نے وزیر اعظم محمد نواز شریف کی طرف سے ترقیاتی بجٹ بڑھانے اور منصوبوں کی جلد تکمیل کے عزم کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ایوانہائے صنعت و تجارت اور فیڈریشن پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے پلیٹ فارم سے پاکستان بھر کی بزنس کمیونٹی نے ہمیشہ حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں اور اقدامات پر عملدرآمد میں خوشدلانہ ساتھ دیا ہے ․ انہوں نے کہا ہے کہ سرمایہ کاری اور اقتصادی سرگرمیوں کو قومی ایجنڈا بنانے کے لیے کاروباری طبقہ شرح صدر سے حکومت کے ساتھ ہے اور ساتھ رہے گا ․انہوں نے کہا ہے کہ ماحول سازگار بنانے کے لیے ملک بھر کی سیاسی جماعتوں اور سیاسی و مذہبی عناصر کو اپنے مطالبات منوانے کے لیے اسلام آباد کو احتجاجوں اور دھرنوں کا مرکز بنانے ․سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے اور ٹرانسپورٹ کے نظام کو درہم برہم کرنے سے اجتناب کرنا ہوگا تاکہ خارجہ سرمایہ کاروں اور دیگر سرکاری مہمانوں کو پاکستان کے وفاقی یا کسی صوبائی دارالحکومت میں مہذب پاکستان کی عکاسی ملے ․ اس سلسلے میں عبدالباسط نے تجویز دی ہے کہ اسلام آباد کے علاوہ کراچی لاہور اور دیگر بڑے شہروں کے کاروباری مراکز میں سیاسی اجتماعات جلوسوں اور دھرنوں کو قانونی طور پر بند کرنے کا اہتمام کر دیا جائے تاکہ کاروباری سرگرمیاں سکون اور اطمینان سے جاری و ساری رہیں ․ سیاست کی آڑ میں کسی ملک دشمن کو اپنے مذموم مقاصد پورے کرنے کا موقع نہ مل سکے ․عبدالباسط نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیاکہ سابقہ حکومت نے ملکی معیشت کو حیات نو دینے کے لیے کالا باغ ڈیم پرکام شروع کرایا اور نہ ہی کسی دوسرے ڈیم کی تعمیر شروع کی ․ تاہم عبدالباسط نے توقع کی ہے کہ میاں محمد نواز شریف اپنے فرینڈلی رویہ سے تمام اکائیوں کو کالا باغ ڈیم کی تعمیر پر آمادہ کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :