اغواء ہونے وا لے چار سالہ بچے کی لاش ٹیوب ویل سے برآمد

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعہ 1 اپریل 2016 18:40

پاکپتن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ یکم اپریل۔2015ء)دوروزقبل اغواء ہونے وا لے چار سالہ بچے کی لاش ٹیوب ویل سے برآمد ہوگئی ہے جسے مبینہ طور پر زیادتی کا نشا بہ بنایا گیا تھا جبکہ پوسٹمارٹم کے بجائے پولیس نے تدفین کروادی جس پر ورثاء نے ڈی پی اوآفس کاگھیراؤ کیا دھرنا دیا اورشدیدنعرہ بازی کی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں چک بلاڑہ حسن کا کے محنت کش نوراحمدکے چارسالہ بیٹے عالم علی کو مبینہ طور پردغلام حسن او ر الدال وغیرہ نے کھیلتے ہوئے اغواء کرلیا اورزیادتی کے بعد قتل کرکے نعش ٹیوب ویل میں پھینک دی جو دوروزبعد برآمدہوگئی پولیس نے قاتلوں کوگرفتار کرنے کی بجائے ورثاء پردباؤڈال کربچے کی زبردستی تدفین کرادی ۔

ورثاء نے پولیس گردی کیخلاف شدیداحتجاج کرتے ہوئے ڈی پی اوآفس کے سامنے دھرنادیا اور پولیس کیخلاف شدیدنعرہ بازی کی ورثاء نے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ پولیس قاتلوں کوگرفتارکرنے کی بجائے سازبازہوگئی ہے۔