پنجاب کا تحفظ حقوق نسواں بل اسلام اور قرآن و سنت کے منافی ہے، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعہ 1 اپریل 2016 18:38

پاکپتن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ یکم اپریل۔2015ء) سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین مولانا عبدا لغفور حیدری نے کہا ہے کہ ہمارا ملک دہشت گردی جیسے گھناؤنے مسائل میں ڈوبا ہوا ہے جب بھی کو ئی دہشت گردی کا واقعہ رونما ہوتا ہے اس میں بھارت اور اسکی ایجنسی را ملوث ہوتی ہے مگر ہمارے بے حس حکمران مدارس کے خلاف کاروائی کرنا شروع کر دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

ملکہ ہانس میں پیام امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک70سال سے کرپشن میں ڈوبا ہوا ہے ہم اپنے ملک کو کرپشن سے نکالنے کی کو شش کر رہے ہیں مگر کامیاب نہیں ہو پارہے انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں پاس کیا گیا تحفظ حقوق نسواں بل اسلام اور قرآن و سنت کے منافی ہے جس میں ہمارے ملک کوعریانی وفحاشی کی طرف دھکیلنے کی کوشش کی جا رہی ہے جمعیت علماء اسلام ایسے قوانین جو قرآن و سنت کے منافی ہوں انکی مخالفت کرتی رہے گی اور کسی بھی صورت ایسے قوانین کو ملک میں لاگو نہیں ہونے دے گی اس موقع پر جمعیت علماء اسلام حلقہ این اے 164کے ٹکٹ ہولڈر رانا محمد مبین خان اور سیکرٹری جنرل قاری دلشاد احمد ضیاء اور سیکڑوں کارکنان بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :