وفاقی وزیر احسن اقبال نے قومی داخلہ مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا،5 سے9سال کے بچوں کا سکولوں میں داخلہ کرایا جائے گا

تمام صوبائی حکومتیں ماہ اپریل کے دوران بچوں کو سکولوں میں داخل کرنے کیلئے خصوصی اقداما ت کریں گی، موجودہ دور علم ، تعلیم اور تحقیق کا ہے، ہمار ی بد حالی کی بڑی وجہ تعلیم سے دوری ہے،حکومت تعلیم کے فروغ کے لئے پر عزم ہے،تعلیم ہما ر ے تما م قو می مسا ئل کا حل ہے،اس کے ذر یعے ہم غر بت اوردہشت گر دی جیسے نا سو رو ں کو جڑ سے اکھا ڑاجاسکتاہے وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال کا قومی داخلہ مہم ’’چلوسکول‘‘ کی افتتاحی تقریب سے خطاب

جمعہ 1 اپریل 2016 18:11

نارووال ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم اپریل۔2016ء ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہاہے کہ مہم کے تحت پانچ سے نو سال کے بچوں کا سکولوں میں داخلہ کرایا جائے گا،تمام صوبائی حکومتیں ماہ اپریل کے دوران بچوں کو سکولوں میں داخل کرنے کے لئے خصوصی اقداما ت کریں گی، آج کا دور علم ، تعلیم اور تحقیق کا دور ہے اور ہمار ی بد حالی کی بڑی وجہ تعلیم سے دوری ہے، با وقار اور خود مختار پاکستان کے لئے ہر بچے کو معیاری تعلیم سے آراستہ کرنا ہوگا،حکومت تعلیم کے فروغ کے لئے پر عزم ہے۔

وہ جمعہ کو یہاں ایک سرکاری سکول میں قومی داخلہ مہم ’’چلوسکول‘‘ کا باقاعدہ افتتاح کر نے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ احسن اقبال نے کہا قومی داخلہ مہم کے تحت پانچ سے نو سال کے بچوں کا سکولوں میں داخلہ کرایا جائے گا۔

(جاری ہے)

تمام صوبائی حکومتیں ماہ اپریل کے دوران بچوں کو سکولوں میں داخل کرنے کے لئے خصوصی اقداما ت کریں گی۔ احسن اقبال نے کہا آج کا دور علم ، تعلیم اور تحقیق کا دور ہے اور ہمار ی بد حالی کی بڑی وجہ تعلیم سے دوری ہے۔

انہوں نے کہا با وقار اور خود مختار پاکستان کے لئے ہر بچے کو معیاری تعلیم سے آراستہ کرنا ہوگا۔احسن اقبال نے کہا جس قوم کی صفوں میں جہالت ہو تی ہے وہ خود اپنے خلاف ساز ش کرتی ہے۔انہوں نے کہا تعلیم ہی واحد راستہ ہے جس کے ذریعے معاشرتی ناہمواری کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔احسن اقبال نے کہا بد قسمتی سے پاکستان کا شمار ان ممالک میں ہے جہاں زیادہ بچے اسکول سے باہر ہیں۔

تاہم موجودہ حکومت تعلیم کے فروغ کے لئے پر عزم ہے اور قومی داخلہ مہم اسی کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ قو مو ں کی تر قی کا را ز تعلیم میں پو شید ہ ہے ، ہم اپنے بچو ں کو جد ید تر ین علو م کے زیو ر سے آ را ستہ کر کے ہی ہم اقو ا م عا لم کی صفو ں میں ممتا ز مقا م حا صل کر سکتے ہیں ۔ دنیا میں وہی معا شر ہ تر قی کر تا ہے جو تعلیم کو اپنی او لین تر جیح قر ار دیتے ہو ئے جامع منصو بہ بند ی کے ذر یعے بر و قت اقدا ما ت ا ٹھاتا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ تعلیم ہما ر ے تما م قو می مسا ئل کا حل ہے اور اسی کے ذر یعے ہم غر بت ،بے روز گار ی ، پسما ند گی ، انتہا پسند ی ،دہشت گر دی جیسے نا سو رو ں کو جڑ سے اکھا ڑ سکتے ہیں ،مو جو د ہ حکومت و ز یر ا علیٰ کے پر و گرا م بڑ ھو پنجا ب ،پڑھو پنجا ب کو عا م کر نے کے لیے تما م تر وسا ئل بروئے کا ر لا ر ہی ہے ۔انہو ں نے کہاکہ تعلیم ہما ر ے تما م قو می مسا ئل کا حل ہے اور اسی کے ذر یعے ہم غر بت ،بے روز گار ی ، پسما ند گی ، انتہا پسند ی ،دہشت گر دی جیسے نا سو رو ں کو جڑ سے اکھا ڑ سکتے ہیں ۔

و فا قی و ز یر منصو بہ بند ی و تر قی نے کہا کہ ہم ضلع نا روو ا ل کے 70ہزار بچو ں کے سکو لوں میں دا خلو ں کے ٹا ر گٹ کے سو فیصد حصو ل کو ہر قیمت پریقینی بنا ئیں گے۔ وفا قی وزیر نے کہا کہ وفا قی حکو مت نے تعلیم کی روز افزو ں اہمیت کے پیش نظر ہا ئر ایجو کیشن کمیشن کے بجٹ کو 28ار ب سے بڑھاکر 72ارب رو پے کر دیا ہے جو کہ و طن عز یز کے تعلیم کے شعبے میں تا ر یخ سا ز انقلا ب کا پیش خیمہ ثا بت ہو گا ۔

اس مو قع پرممبر صو با ئی اسمبلی خو ا جہ محمد و سیم بٹ،ضلعی صدر پاکستا ن مسلم لیگ ملک طا رق اعوا ن ،تحصیل صدر سیداظہر الحسن شاہ، ا ے ڈی سی طا رق کر یم کھو کھر ،ای ڈی او ایجو کیشن غیا ث صا بر،پر نسپل نارووا ل پبلک سکو ل محفو ظ الر حمن ، ڈی او ز ایجو کیشن محمد امین ،حا مد سعید ،سا جد ہ پر و ین،اسا تذہ پر یس نما ئند گا ن اور طلباء کی کثیر تعدا د مو جو د تھی۔

متعلقہ عنوان :