موٹروے پولیس میں بھرتیوں کی منظوری کیلئے خط وزیر اعظم کو بھجوا دیا گیا ہے
پاکستان پوسٹ اپنے اثاثوں کو کمرشلائز کر کے آمدنی میں اضافہ کر سکتا ہے، وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد
جمعہ 1 اپریل 2016 18:07
کراچی ۔ یکم اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم اپریل۔2016ء) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ موٹر وے پولیس میں بھرتیوں کی منظوری کیلئے خط وزیر اعظم محمد نواز شریف کو بھجوا دیا گیا ہے تاکہ پاک چائنہ اقتصادی راہداری اور کراچی اسلام آباد موٹر وے کی تکمیل سے قبل موٹر وے پولیس کی ضرورت کو پورا کیا جا سکے، پاکستان پوسٹ اپنے اثاثوں کو کمرشلائز کر کے آمدنی میں اضافہ کر سکتا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز پوسٹ ماسٹر جنرل کراچی کے آفس میں منعقدہ اجلاس اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پوسٹ نہ صرف پاکستان بلکہ برصغیر کی تاریخ کا اہم ادارہ ہے، وفاقی حکومت کی ہر ممکن کوشش ہے کہ پاکستان پوسٹ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا سکے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان پوسٹ میں مزید اصلاحات کی ضرورت ہے تاکہ اس کو منافع بخش ادارہ بنایا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستاں پوسٹ اپنے اثاثوں کو کمرشلائز کر کے اپنی آمدن میں خاطر خواہ اضافہ کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں کے غیر دانشمدانہ فیصلوں کی وجہ سے آج ادارے بدنظمی کا شکار ہیں، پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نہ صرف اداروں میں بہتری لا رہی ہے بلکہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک بھر میں بہترین مواصلات کا نظام بچھایا جا رہا ہے اور اس نظام کو چلانے کے لئے ہمیں موٹروے پولیس کی استعداد کار کو بڑھانا ہو گا اس لئے موٹر وے میں بھرتیوں کی منظوری کے لئے خط وزیر اعظم کو بھجوا دیا گیا ہے تاکہ پاک چائنہ اقتصادی راہداری اور کراچی اسلام آباد موٹروے کی تکمیل سے قبل موٹروے پولیس کی ضرورت کو پورا کیا جا سکے اور پولیس کی بہتر تربیت کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ترقی یافتہ پاکستان آئندہ نسلوں کے حوالے کیا جائے۔ قبل ازیں ڈپٹی پوسٹ ماسٹر جنرل کراچی مصطفی کمال نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈاک کی بروقت ترسیل کے لئے پوسٹ مینز کو موٹر سائیکل اور 35 لیٹر پٹرول ماہانہ فراہم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پوسٹ کمرشل بلز پر 8 روپے فی بل کے حساب سے وصول کرتا ہے اور اس مالی سال کے دوران اب تک مختلف اداروں کے 26 لاکھ 74 ہزار 719 بلز وصول کئے جا چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہمارا ادارہ مختلف اداروں کے ریٹائرڈ ملازمین کو پینشن کی سہولت بھی فراہم کر رہا ہے اس وقت پاک آرمی کے 6652، نیوی کے 4186، ائیر فورس کے 1542، ایف سی کے 35، سی ڈی اے کے 11 اور پی ٹی سی ایل کے 10906 ریٹائرڈ ملازمین پاکستان پوسٹ کراچی سے اپنی پینشن وصول کر رہے ہیں۔ بریفنگ میں انہوں نے بتایا کہ ادارے نے بیرون ملک ڈاک کی ترسیل کے لئے چار ائیر لائنز سے معاہدے کر رکھے ہیں جن میں پی آئی اے، گلف ایئر، تھائی ایئر ویز اور ایران ایئر ویز شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں ہم ”آن کال بیک سسٹم“ متعارف کرا رہے ہیں جس کے تحت کال کرنے والے کے گھر سے پاکستان پوسٹ ڈاک وصول کرے گا۔ اس موقع پر پوسٹ ماسٹر جنرل کراچی عرفان بلوچ اور پاکستان پوسٹ کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔مزید اہم خبریں
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
-
معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سیاسی استحکام ،پالیسیوں کے تسلسل کی ضرورت ہے‘احسن اقبال
-
فیصلہ کن گھڑی آچکی ہے سب کو مل کر ملک کی بہتری کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا، ریونیوکلیکشن بڑا چیلنج ہے‘شہبازشریف
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں ، وفاقی وزیررانا تنویر حسین
-
حکومت عوام کو پیپلز بس سروس کی صورت میں جدید، موثر، محفوظ پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم فراہم کرنے کے اپنے عزم کو پورا کررہی ہے۔وزیراعلی سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.