پیپلز پارٹی شہید بھٹو لیبر ونگ کی جانب سے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے قتل کیس کو ری اوپن کرانے کیلئے جلوس نکالا گیا

جمعہ 1 اپریل 2016 18:05

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم اپریل۔2016ء) پیپلز پارٹی شہید بھٹو لیبر ونگ کی جانب سے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے قتل کیس کو ری اوپن کرانے کے لیے ایک احتجاجی جلوس ضلعی دفتر سے سید انعام شاہ ، عبدالقدیر قریشی، سید مزار شاہ، الاہی بخش سومرو، بلاول رند، فیاض احمد، ڈاڈو ٹالانی و دیگر کی قیادت میں نکالا گیا ۔

(جاری ہے)

جلوس کے شرکاء نے شہر کے مختلف شاہراہوں پر مارچ کرنے کے بعد ڈی سی چوک پر دھرنا دیا۔

اس موقع پر مذکورہ رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اس ملک کو ایٹمی قوت بنایا مگر افسوس کے عالمی سطح کے لیڈر کو جھوٹے مقدمے میں پھانسی دی گئی انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کا قتل کیس ری اوپن کر کے بھٹو خاندان کے ساتھ انصاف کیا جائے ۔