محکمہ ریلوے ، ٹرینوں کے اوقات کار 15 اپریل سے تبدیل ہوں گے

جمعہ 1 اپریل 2016 17:46

سرگودھا۔یکم اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم اپریل۔2016ء ) محکمہ ریلوے نے ریلوے اسٹیشنز پر ٹھنڈے پانی کی فراہمی ‘ پنکھے چلانے اور 15 اپریل سے ٹرینوں کے اوقات کار میں تبدیلی کیلئے ٹائم ٹیبل تیار کرلیا ہے نئے ٹائم ٹیبل کے مطابق سرگودھا سمیت ملک بھر سے چلنے والی مختلف ٹرینوں کے کئی سٹاپ بحال جبکہ کئی سٹاپ ختم کرنے کیلئے ہدایات جاری کردی گئی جس پر عملدرآمد 15 اپریل سے کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

محکمہ ریلوے کے ذرائع کے مطابق نئے ٹائم ٹیبل 14 اپریل سے تمام ریلوے اسٹیشنز پر آویزاں کردیئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :