پنجاب یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبر کا اعزاز

جمعہ 1 اپریل 2016 17:34

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم اپریل۔2016ء) پنجاب یونیورسٹی شعبہ زوالوجی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ندیم شیخ کو جرمنی کی جارج آگسٹ یونیورسٹی گوٹینجن کی جانب سے پنجاب یونیورسٹی کے ساتھ دو طرفہ تعلقات قائم کرنے اور بہترین تعلقات کے فروغ پر ان کی خدمات کو سراہا گیا ہے۔ اور ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں تعریفی خط لکھا ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر ندیم شیخ خود بھی جارج آگسٹ یونیورسٹی کے فارغ التحصیل طالبعلم ہیں اور ان کی کاوشوں کی وجہ سے ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کی سطح پر دونوں یونیورسٹیوں میں تعلقات کو فروغ ملا ہے اور تعلیم، تحقیق اور تربیت کے شعبوں میں بہتر معیار کو فروغ ملا ہے۔ ڈاکٹر مجاہد کامران نے اس کامیابی اور دونوں یونیورسٹیوں میں تعلقات کو فروغ دینے کے لئے بھرپور کردار ادا کرنے پر ڈاکٹر ندیم شیخ کی کاوشوں کو سراہا ہے۔

متعلقہ عنوان :