ڈی سی او لاہور محمد عثمان کا سروسز اور گنگا رام ہسپتال کا دورہ ،سانحہ گلشن اقبال پارک کے زخمیوں کی عیادت کی

جمعہ 1 اپریل 2016 17:33

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم اپریل۔2016ء) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے سروسز اور گنگا رام ہسپتال کا دورہ کیا۔انہوں نے وہاں پر سانحہ گلشن اقبال پارک کے زخمیوں کی عیادت کی۔ڈی سی او لاہور نے زخمیوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے کہا کہ ہسپتالوں میں زخمیوں کو علاج ومعالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور ضلعی انتظامیہ لاہور کی جانب سے زخمیوں اور ان کے لواحقین کو صبح کا ناشتہ ، دوپہر اوررات کا کھانا بھی دیا جا رہا ہے۔

ڈی سی او لاہور نے زخمی افراد کو پھولوں کے گلدستے بھی پیش کیے۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں زخمیوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے ہر وقت ہسپتالوں میں موجود ہیں۔