ٹریفک سے نکلنے والے مضر صحت دھویں کے بد اثرات کو شجر کاری کر کے کم کیا جا سکتا ہے،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی

جمعہ 1 اپریل 2016 17:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم اپریل۔2016ء) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اﷲ شیخ نے کہاہے کہ شجر کاری کافروغ وقت کی ضرورت ہے جس کے لئے ان جگہوں کا استعمال کیا جارہا ہے جہاں ٹریفک سے نکلنے والی مضر صحت دھویں کے بد اثرات کو کم کیا جاسکے شاہراہوں پر موجود گرین بیلٹس و سینٹرل آئی لینڈ پر زیادہ سے زیادہ شجر کاری کر کے یہ کام بخوبی کیا جا سکتا ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایکس ای ا ین ایم اینڈ ای مبین شیخ،سینئر ڈائریکٹراقبال احمد اور ڈپٹی ڈائریکٹرپارکس اقبال شیخ کے ہمراہ خالد بن ولید روڈ کی سینٹر ل آئی لینڈ پر شجر کاری مہم کا آغازکرتے ہوئے کیاانھوں نے مزید کہا کہ ضلع شرقی کی حدود میں موجود گرین بیلٹس اور سینٹرل آئی لینڈ زکوہریالی کے فروغ کے لئے بھر پور طریقے سے استعمال میں لایاجارہا ہے ایسی جگہوں پر جہاں شجر کاری ہو سکتی ہے شجر کاری کی جا ئے موسمی تغیرات سے نمٹنے کے لئے درختوں کی زیادہ سے زیادہ افزائش بے حد ضروری امرہے جس کے لئے بلدیہ شرقی اپنا بھر پور کردار ادا کریگا ۔