پاکستان گزشتہ تین دہائیوں سے افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے، ان کو باعزت اپنے وطن واپس جانا چاہئے

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ملک مصطفی خان کی گفتگو

جمعہ 1 اپریل 2016 17:19

اسلام آباد ۔ یکم اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم اپریل۔2016ء) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ملک مصطفی خان نے کہا ہے کہ پاکستان گزشتہ تین دہائیوں سے افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے، ملک مزید ان پناہ گزینوں کا بوجھ برداشت نہیں کر سکتا، ان کو باعزت اپنے وطن واپس جانا چاہئے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنرل ضیاء الحق کے دور میں افغان پناہ گزین بڑی تعداد میں پاکستان آئے، پاکستان کے عوام گزشتہ تین دہائیوں سے ان کا بوجھ برداشت کر رہے ہیں، اس وقت تیس لاکھ افغان مہاجرین پاکستان میں قیام پذیر ہیں جبکہ ان کو شروع میں صرف پناہ گزینوں کے کیمپوں میں رہنے کی اجازت تھی۔

وقت کے ساتھ ساتھ اب افغان مہاجرین پورے ملک میں پھل چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے افغان مہاجرین کی مہمان نوازی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، اب یہ مہاجرین ملک کے مختلف مقامات پر رہائش پذیر ہونے کے ساتھ مختلف جرائم میں ملوث پائے جا رہے ہیں، اب وقت آ گیا ہے کہ افغان مہاجرین باعزت طور پر اپنے وطن واپس جا کر تعمیر نو اور بحالی کے کاموں میں حصہ لیں۔

متعلقہ عنوان :