\وزیراعلی پنجاب کی کارکردگی قابل تحسین ہے،رانا منور غوث

جمعہ 1 اپریل 2016 17:13

سرگودھا۔یکم اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم اپریل۔2016ء ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما، رکن قومی اسمبلی رانا منور غوث نے کہا کہ چیف منسٹر ہیلتھ پروگرام کے تحت اصلاحات کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ و زیر اعلی محمد شہباز شریف کی ہدایت پر تما م بنیادی مراکز اور ہسپتالوں میں ادویات کی 100فیصد فراہمی سے مریضوں کو علاج معالجہ کی بہتر سہولیات میسر آرہی ہیں اور عوام کو بھر پور طریقہ سے ریلیف مل رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی کارکردگی ہر حوالہ سے لائق تحسین ہے۔

متعلقہ عنوان :