پولیس کا نجی کمپنی کی بس پر چھاپہ ، 32من مضر صحت گوشت برآمد

جمعہ 1 اپریل 2016 17:13

خانیوال۔یکم اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم اپریل۔2016ء ) صوبہ بھر کی طرح ضلع خانیوال میں بھی مضر صحت گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری ہے ،گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر عابد حسین بھٹی اور ای ڈی او زراعت رانا احمد منیر نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ نجی کمپنی کی بس پر چھاپہ مارکر 32من مضر صحت گوشت برآمد کرلیا، بس عملہ اور گوشت لے جانے والا شخص موقع سے فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر نے بس کو تحویل میں لے کر تھانہ کہنہ میں بند کروادیا اور بس ڈرائیور ‘ کنڈیکٹر اور گوشت لے جانے والے شخص کے خلاف ایف آئی آردرج کروا دی۔

متعلقہ عنوان :