جنید جمشید پر حملہ کر نے والوں کو شناخت کر لیا گیا
جمعہ 1 اپریل 2016 17:02
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم اپریل۔2016ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مشہور نعت خواں، مبلغ اور سابق گلوکار جنید جمشید پر حملہ کرنے والوں کو شناخت کرلیا گیا ‘پولیس نے گرفتاری کیلئے نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی مدد سے ان افراد کے کوائف کی تصدیق کی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق تفتیشی افسر سب انسپکٹر راجا ارشد نے بتایا کہ جنید جمشید کی نشاندہی پر 3 افراد کو شاہ فیصل، عرفان اور اختر کے نام سے شناخت کیا گیا اور پولیس ان کے گھروں کے پتے کا تعین کرچکی ہے ۔
راجا ارشد نے بتایا کہ ہمارے پاس ان افراد کے گھروں کے ایڈریس موجود ہیں اور ایک پولیس ٹیم بھیجی جائیگی تاکہ انھیں الزامات کا سامنا کرنے کے لیے راولپنڈی لایا جاسکے اگرچہ پولیس کے پاس ملزمان کے ٹکٹوں کی کاپی موجود ہے تاہم انھوں نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) سے درخواست کی کہ وہ جہاز کے مسافروں کی فہرست فراہم کریں تاکہ ان کے گھر کے پتوں کا تعین کیا جاسکے پولیس نے نادرا سے بھی ان افراد کے ڈیٹا کی تصدیق کیلئے درخواست کی ‘ ایئرپورٹ سے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کی جاچکی ہے، جس سے ان افراد کی گرفتاری میں مدد ملے گی۔(جاری ہے)
سب انسپکٹر راجا ارشد کے مطابق مذکورہ ملزمان کا تعلق کراچی سے ہے جو ممتاز قادری کے چہلم میں شرکت کیلئے راولپنڈی آئے تھے
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.