اقوام متحدہ میں مسعود اظہر کا نام دہشتگروں کی فہرست میں شامل کرنے کی بھارتی درخواست کو چین نے پھر مسترد کردیا

جمعہ 1 اپریل 2016 17:02

نیو یارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم اپریل۔2016ء) اقوام متحدہ میں کالعدم جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کا نام دہشت گروں کی فہرست میں شامل کرنے کی بھارتی درخواست کو چین نے ایک بار پھر مسترد کردیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں اقوام متحدہ کے اہم ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ درخواست کی ڈیڈلائن سے محض چند گھنٹوں قبل چین نے اقوام متحدہ کی کمیٹی میں ہندوستانی درخواست کو ویٹو کردیا۔

واضح رہے کہ رواں سال 2 جنوری کو پٹھان کوٹ حملے کے بعد بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے فروری میں اقوام متحدہ کی کمیٹی کو مسعود اظہر کا نام دہشت گروں کی فہرست میں شامل کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔بھارت نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ مسعود اظہر کا نام دہشت گردوں کی فہرست میں نہ ڈالے جانے تک جنوبی ایشیائی ممالک کو اس دہشت گرد گروپ سے خطرہ رہے گا۔