کالاشاہ کاکو، نامعلوم افرادنے دوپرچون کی دوکانیں جلاڈالیں،لاکھوں روپے کانقصان

جمعہ 1 اپریل 2016 17:00

کالاشاہ کاکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم اپریل۔2016ء) نامعلوم افرادنے کالاشاہ کاکوکی آبادی حسین ٹاؤن ریانپورہ میں دوپرچون کی دوکانیں جلاڈالیں۔لاکھوں روپے کانقصان۔رات دوبجے کے قریب آبادی حسین ٹاؤن میں کسی نامعلوم افرادنے سیدحیدرعلی شاہ اورسیدعلی حسن کی پرچون کی دوکانوں میں تیل چھڑک کرآگ لگادی ۔

(جاری ہے)

جس سے ان میں پڑی ہوئی بیس ہزارروپے سے زائدسیل کی رقم اورانتہائی قیمتی گھریلوملبوسات بستروں وغیرہ سمیت دیگر اشیائے خوردونوش جل کرراکھ کاڈھیربن گئیں۔

بعدازاں آگ کے شعلے اوردھوویں کے بادل دیکھ کرمذکورہ افرادسمیت دیگراہل محلہ بھی جاگ اٹھے جنہوں نے اپنی مددآپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کی مگرناکام ہونے پر ریسکیو1122 کے فائربرگیڈکی دوگاڑیوں کے ذریعے بمشکل قابوپاسکے۔متعلقہ تھانہ صدرمریدکے پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے کاروائی کاآغازکردیاہے۔

متعلقہ عنوان :