فیصل آباد پریس کلب کے سالانہ انتخابات-17 2016کے مکمل ہوگئے

جمعہ 1 اپریل 2016 16:50

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم اپریل۔2016ء) فیصل آباد پریس کلب کے سالانہ انتخابات-17 2016کے مکمل ہوگئے چیئر مین الیکشن کمیٹی کے اعلان کے مطابق اعجاز احمد انصای صدر،جے اے تنویر جنرل سیکرٹری ،محمد طاہر نائب صدر،محمد کاشف فنانس سیکرٹری جبکہ 11ایگزیکٹوممبران میں راناحبیب الرحمن ، دستگیر،رانا افتخار،نعیم اشرف،شہزاد االہیٰ ،ظفراللہ،فہیم کھنہ،ندیم جاودانی، شازیہ طارق، اوردیگررضوان صابری منتخب ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

پولنگ کے دن پریس کلب کی حدود میں آؤٹ سائیڈرز کے داخلے پر پابندی جبکہ صرف کونسل ممبران داخل کی اجازت دی گئی تھی ۔ سیکورٹی صورتحال کے سلسلہ میں پولیس کی بھاری نفری موجود ہ۔ الیکشن کے دن شہر بھرکی سیاسی ‘ سماجی و کاروباری شخصیات کی آمد کا سلسلہ جاری رہا،اس موقع پر الیکشن کو شفاف بنانے کیلئے LCDکا انتظام کیا گیا تھا

متعلقہ عنوان :