فیصل آباد ، ضلع بھر میں سرچ آپریشن، مزید 50سے زائد مشکوک افراد گرفتار

جمعہ 1 اپریل 2016 16:50

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم اپریل۔2016ء) ضلع بھر میں سرچ آپریشنجاری مزید 50سے زائد مشکوک افراد حراست میں لے لیا گیا۔

(جاری ہے)

آن لائن کے مطابق سانحہ لاہور کے بعد نیشنل ایکشن پلان کے تحت سی پی او فیصل آباد افضال احمد کوثرکے حکم پر فیصل آباد میں مختلف تفریحی مقامات، عوامی مقامات اور پارکس کی سیکورٹی پر اضافی نفری تعینات کر دی گئی ، شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سیکورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ،سی پی او فیصل آباد نے تمام ٹاؤن ایس پیز کوہدایت کی کہ اپنے اپنے علاقہ میں اپنی سربراہی میں سرچ آپریشن کروائیں،جس پرضلع بھر کے تمام ایس ایچ اوز نے ایلیٹ فورس کے ہمراہ05 اہم مختلف مقامات پر سرچ آپریشن کیا گیا، دوران سرچ آپریشن شہر کے50سے زائدمشکوک افراد کو حراست میں لے لیا ۔

سرچ آپریشن کے دوران کرایہ داران، ہوٹلز اور ہوسٹلز میں موجود افراد کو بھی چیک کیا گیا جوکہ مختلف شہروں سے آکر عارضی طور پر یہاں رہائش پذیر تھے ۔ دوران سرچ آپریشن مشکوک افراد کی بذریعہ بائیو میٹرک ویریفکیشن بھی کی گئی۔ یہ اقدام کسی بھی تخریبی یا دہشت گردی کی کاروائی سے بچنے کیلئے کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :