زہریلی شراب سے ہلاکتوں پر اقلیتی اسمبلی نے ”اسمبلی“میں تحریک التوائے کا ر جمع کر ادی

جمعہ 1 اپریل 2016 16:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم اپریل۔2016ء) پی ٹی آئی رہنما ورکن اسمبلی شنیلہ روت نے پنجاب اسمبلی میں تحر یک التواء کار جمع کراتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں ڈیروں اور گھروں میں واقع شراب بنانے والی ہزاروں بھٹیاں سالانہ بنیادوں پر لاکھوں لیٹر دیسی شراب بناتی ہیں۔ جسے شرابی شاپر کے نام سے جانتے ہیں۔ اسے شاپر اس لئے بھی کہا جاتا ہے کہ یہ شاپنگ بیگ میں ملتی ہے۔

دیسی ساختہ شراب کیکر چھال گندم خام چینی اورکسی بھی من پسند فروٹ کو مکس کرتے ہوئے بنائی جاتی ہے اور کوالٹی کا بھی کوئی خیال نہیں رکھا جاتا۔

(جاری ہے)

بعض افراد کے نزدیک غیر معیاری شراب خریدنے کی اجازت نہیں ہے۔ دیسی شراب بنانے والے کے مطابق قیمت میں فرق کی وجہ سے پاکستان میں دیسی شراب کا کاروبار عروج پر ہے۔ یوحنا آباد میں زہریلی شراب پینے سے ہلاکتوں کے واقعہ میں سیکرٹری ایکسائز کے حکم پر ہونے والی ابتدائی انکوائری میں ایکسائز برانچ لاہور سے سپرٹ کی غیر قانونی فروخت اور استعمال میں مجرمانہ غفلت کے شواہد ملے ہیں۔

جعلی شراب بنانے والے کئی دفعہ پکڑے جاتے ہیں مگر پولیس رشوت لینے کے بعد چھوڑ دیتی ہے۔ لٰہذا استدعا ہے کہ میری تحریک کو باضابطہ قرار دے کر اس پر ایوان میں بحث کرنے کی اجازت دی جائے۔

متعلقہ عنوان :