رکن اسمبلی پنجاب سپورٹس بورڈ میں مبینہ کرپشن بارے سوال 229دن بعد”واپس“لے لیا

جمعہ 1 اپریل 2016 16:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم اپریل۔2016ء) زمبابوے کی کرکٹ ٹیم کے دورہ لاہور کے موقع پر پنجاب سپورٹس بورڈ نے کتنی رقم کس کس مد میں خرچ کی کے حوالے سے رکن اسمبلی احسن ریاض فتیانہ کے14جولائی 2015ء کو پوچھے گئے سوال پر پارلیمانی سیکرٹری برائے یوتھ آفیئر،سپورٹس ،آثار قدیمہ اور سیاحت چوہدری سرفراز افضل نے سپیکر پنجاب اسمبلی کو بتایا کہ رکن اسمبلی نے 229دن بعد اپنا سوال واپس لے لیا ہے لٰہذا اب اس کے جواب کی ایوان میں پیش کرنے کی کوئی مفرورت نہیں ہے تاہم رکن اسمبلی احسن ریاض فتیانہ کے اسمبلی میں موجود نہ ہونے کی وجہ سے اس پر بحث بھی نہ ہوسکی

متعلقہ عنوان :