یہ ہے پنجاب اسمبلی؟

3مارچ 2014ء کو پوچھا گیا سوال مارچ 2016ء تک بھی جواب کا منتظر

جمعہ 1 اپریل 2016 16:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم اپریل۔2016ء) پنجاب اسمبلی عوام کے منتخب کردہ نمائندوں کا معزز ایوان ہے جہاں عوامی فلاح وبہبود اور معیار زندگی بہتر سے بہتر بنانے کیلئے آئین سازی کی جاتی ہے جبکہ ایوان کے اجلاس کے صرف ایک گھنٹہ ککا سرکاری خرچ لاکھوں روپے سے کم نہیں تاہم اراکین اسمبلی اور صوبائی قانون ساز اداروں کی ملی بھگت سے”عوام کی خون پسینے کی کمائی“کو تنخواہیں ڈبل کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

31مارچ 2106ء کو منعقد ہونے والے صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں 3مارچ 2014ء کو پوچھے گئے سوال کو بھی شامل کیا گیا تاہم 2012-13ء میں منعقد سپورٹس فیسٹیول پر ہونے والے اخراجات اور اس میں ہونے والی ہیرا پھیری سے متعلق پوچھے جانے والے سوال کا جواب ابھی تک اپنی ”آمد“کا منتظر ہے۔ وزارت یوتھ افیئرسپورٹس آثار قدیمہ اور سیاحت تو خالی ہے تاہم پارلیمانی سیکرٹری اور وزارت سپورٹس بھی اسی سلسلہ میں مکمل خاموش ہے نہ جانے کیوں؟ یاد رہے کہ سوال میاں اسلم اقبال کی طرف سے کیا گیا تھا

متعلقہ عنوان :