سندھ حکومت کا بھارتی شہریوں کے ویزے میں توسیع اورملک کے دیگرحصوں میں جانے کی اجازت پر نئی پابندیاں لگا نے کا فیصلہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 1 اپریل 2016 16:36

کراچی(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔01اپریل۔2016ء) سندھ میں وزٹ ویزے پرآنے والے بھارتی شہریوں کے ویزے میں توسیع اورملک کے دیگرحصوں میں جانے کی اجازت دینے کے لیے حکومت سندھ نے نئی پابندیاں لگا نے کا فیصلہ کیا ہے،سندھ میں آمدورفت کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹ کل بھوشن یادیو کے اہم انکشافات پرسندھ حکومت نے اداروں کوچوکنا اور بھارتی شہریوں کے لیے قوانین سخت کرنے کا فیصلہ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

صوبہ سندھ میں آنے والے بھارتی باشندوں کی تمام سفری دستاویزات کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کیا جائے گا جبکہ وزٹ ویزے پرآنے والے بھارتیوں کے ویزے میں توسیع کی پالیسی پربھی نظرثانی ہوگی۔محکمہ داخلہ سندھ نے بھارت سمیت دیگرغیرملکیوں کی صوبہ سندھ میں آمدورفت کے کمپیوٹرائزڈ ڈیٹا کووفاقی وزارت داخلہ سے منسلک کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے،پولیس رپورٹ سے مستثنیٰ بھارتی شہریوں کوسندھ میں آمدورفت کے دوران مقامی پولیس اسٹیشن میں انٹری کرانا لازمی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :