ایگزیکٹو ڈائریکٹر اوگرا محمد یاسین کیخلاف دائر توہین عدالت کی درخواست خارج

جمعہ 1 اپریل 2016 16:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم اپریل۔2016ء) سپریم کورٹ نے سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کی جانب سے اوگرا کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد یاسین کیخلاف دائر توہین عدالت کی درخواست عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کر دی ۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ، اوگرا ڈائریکٹر محمد یاسین کی جانب انکے وکیل پیش ہوئے تاہم درخواست گزار توقیر صادق پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے عدم پیروی کی بنیاد پر درخواست خارج کر دی۔