سپریم کورٹ ، محکمہ جنگلات کے7 ملازمین کی برطرفی پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری

جمعہ 1 اپریل 2016 16:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم اپریل۔2016ء) سپریم کورٹ نے پنجاب کے علاقے بھکر میں درختوں کی کٹائی پر محکمہ جنگلات کے7 ملازمین کی برطرفی سے متعلق کیس میں پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی اس موقع پر ملازمین کی جانب سے عبدالرحمان ایڈوکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ انکوائری میں درختوں کی کٹائی کی جو تعداد بتائی گئی ہے وہ غلط ہے ، ان درختوں میں بعض آندھی کی وجہ سے گر گئے تھے ، جبکہ اصل ملزمان بھی گرفتار ہو چکے ہیں اور ان کا ٹرائل جاری ہے ، پنجاب حکومت کی جانب سے درختوں کی کٹائی کا بہانہ بنا کر ملازمین کو بلاوجہ برطرف کیا گیا ہے ، برطرف ملازمین میں رینج افسر ،بلاک افسر اور فارسٹ گارڈ شامل ہیں عدالت نے دلائل سننے کے بعد پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :