پشاور ،چوہے مار دیئے ، پیسے کون دے گا؟ ضلعی حکومت کے افسران بھی پریشان
ضلع ناظم کی زیر صدارت اجلاس،رقم کی ادائیگی کے طریقہ کار پر فیصلہ نہ ہو سکا،اجلاس پیر تک ملتوی
جمعہ 1 اپریل 2016 16:32
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم اپریل۔2016ء) پشاور کی ضلعی انتظامیہ اور کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے چوہے مارنے پر انعام کے اعلان بعد شہریوں نے اس پر عملدرآمد بھی شروع کر دیا ہے تاہم شہری پریشان ہیں کہ چوہے مارنے کے بعد پیسے کون دے گا؟جبکہ ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی سرجوڑ کر بیٹھ گئے کہ چوہے مارنے کے بعد شہریوں کو رقوم کی ادائیگی کیسے کی جائے ۔
تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز ضلع ناظم پشاور کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں محکمہ صحت اور فنانس کے افسران نے شرکت کی ،اجلاس میں چوہے مارنے اور ضلعی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ رقوم کی ادائیگی کا طریقہ کار زیر غور آیا ،ضلعی انتظامیہ کے افسران پریشان ہیں کہ چوہے مارنے کے انعام کے بعد شہریوں نے عملدرآمد بھی شروع کر دیا ہے تاہم اس رقم کی ادائیگی کیسے کی جائے ؟افسران کی جانب سے مختلف تجاویز کے باوجود اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہ ہوسکا اور اجلاس پیر تک ملتوی کر دیا گیا،دوسری جانب شہر بھر میں شہریوں نے چوہوں کی تلاش شروع کر دی اور مختلف طریقوں سے چوہوں کو مارنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے تاہم شہری پریشان ہیں کہ چوہے مارنے کے باوجود بھی رقم نہیں مل رہی اور حکومت کی جانب سے بھی کوئی طریقہ کار نہیں بتایا گیا ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بلو رانی والے الفاظ ایف آئی آر میں کہاں ہیں؟
-
فرانس میں تیرہ سال سے کم عمر بچوں کے رات کےاوقات میں باہر نکلنے پر کرفیو عائد
-
عدت میں نکاح کیس، بانی پی ٹی آئی و بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر سماعت 30 اپریل تک ملتوی
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر هذال بن حمود العتيبي اور ریکٹر ڈاکٹر ثمینہ ملک کی ملاقات
-
ہم ایک ایسا معاشرہ بنائیں گے جس کا خواب قائد نے دیکھا تھا، وزیراعظم شہباز شریف
-
جو نام بانی پی ٹی آئی دیں گے وہی چیئرمین پی اے سی ہو گا، عمرایوب
-
پارٹی کے اندرونی معاملات پر پارٹی میں ہی بحث کرنی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کا شیرافضل مروت کو انتباہ
-
9 مئی کو پی ٹی آئی نے پرامن احتجاج کیا، پارٹی نے کسی کو پرتشدد ہونے کا نہیں کہا
-
یرغمال تفریح گاہیں
-
رشوت خوری کا الزام، روس کے نائب وزیر دفاع گرفتار
-
وزیراعظم شہا ز شریف کی مزار قائد پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
تحریک انصاف کی پانچ فرنچائز ہیں ہر کسی کا اپنا مؤقف ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.