کراچی :کالعدم تحریک طالبان کے 6 ونگ ایک بار پھر سرگرم

جمعہ 1 اپریل 2016 16:29

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم اپریل۔2016ء) کراچی میں کالعدم تحریک طالبان کے 6 ونگ ایک مرتبہ پھر سرگرم ہوگئے ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنانے کیلئے سپیشل ٹاسک فورس بھی قائم کرلی گئی ہے۔ کراچی میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے چھ ونگز ایک مرتبہ پھر سرگرم ہونے کیلئے پر تول رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق تحریک طالبان نے پولیس اور رینجرز کے جوانوں کو نشانہ بنانے کیلئے سپیشل ٹاسک فورس قائم کی ہے۔

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ حکام کے مطابق کالعدم تحریک طالبان کے 6 ونگز مختلف کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ ہر ونگ کا کام الگ ہے ، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سراغ لگالیا ہے۔ ونگز میں کام کرنیو الے دہشت گردوں کی نشاندہی بھی ہوچکی ہے جبکہ کچھ گرفتار دہشت گردوں سے تفتیش میں اہم انکشافات بھی سامنے ا?ئے ہیں جن کی نشاندہی پر کارروائیاں بھی جاری ہیں ۔

متعلقہ عنوان :