شیخوپورہ :سرچ آپریشن ، 3 مطلوب دہشتگردوں سمیت 32 گرفتار

جمعہ 1 اپریل 2016 16:28

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم اپریل۔2016ء) شیخوپورہ کے مختلف علاقوں میں پولیس اور حساس اداروں کا سرچ آپریشن جاری ہے۔ پولیس ، رینجرز اور حساس اداروں کا کوٹ پنڈی داس، قلعہ ستار شاہ اور دیگر علاقوں میں 3 روز سے سرچ آپریشن جاری ہے جس میں اب تک 32 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد میں سے 3 مطلوب دہشتگرد بھی شامل ہیں۔

کوٹ پنڈی داس کا علاقہ کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کا گڑھ بتایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

لیہ پولیس نے کروڑ لعل عیسن اور کوٹ سلطان کے مختلف علاقوں میں کیے گئے سرچ آپریشن کے دوران غیرقانونی طور پر رہائش پذیر 8 افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ تھانہ کروڑ لعل عیسن میں فارن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق گرفتار افغان کا تعلق صوبہ خوست سے ہے جو لیہ کے جنگل میں پناہ لیے ہوئے تھے۔

ملزموں کے قبضے سے جعلی دستاویزات برآمد ہوئی ہیں۔ دریا خان کے علاقہ پنج گرائیں اور دیگر علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 9 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ ضلع بہاولپور میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 18 افراد کو حراست میں لیا۔ حراست میں لیے گئے افراد میں سے 14 اشتہاری ملزم بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :