خاوند کے قتل کے الزام میں ضمانت پر رہاء ہونے والی ملزمہ نے اپنے بچوں کی حوالگی کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا,,,عدالت نے فریقین کے وکلاء کو پانچ اپریل کو بحث کے لئے طلب کر لیا.

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 1 اپریل 2016 16:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم اپریل۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار شمیم نے کیس کی سماعت کی.ملزمہ خالدہ کےوکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ اسکے سسرالیوں نے اس پر اپنے خاوند عابد کے قتل کا جھوٹا مقدمہ درج کر رکھا ہے اور اس کے دونوں بیٹوں نو سالہ حمزہ اور آٹھ سالہ ,,,,ملزمہ کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ عدالت نے اسکی ضمانت منظور کر لی ہے لہذا اسکے بچوں کو اسکے حوالے کیا جائے.بچوں کے پھوپھا نے عدالت کو بتایا کہ خاتون اپنے خاوند کو قتل کر چکی ہے لہذا اسکے بچوں کی زندگی بھی انکی ماں سے محفوظ نہی ہے.جس پر عدالت نے کیس کی سماعت پانچ اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کے وکلاء کو بحث کے لئے طلب کر لیا.