امریکہ اور ترکی کاداعش کے خلاف کاروائی میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق

جمعہ 1 اپریل 2016 16:16

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم اپریل۔2016ء ) امریکہ اور ترکی نے انتہا پسند گروہ داعش کے خلاف جاری عالمی کاروائی کے تناظر میں اپنے تعاون پر مزید بڑھانے پر اتفاق کیا ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ صدربراک اوباما اور ترک وزیر اعظم احمد اگلوکے درمیان گزشتہ روز ملاقات ہوئی جس میں علاقائی سلامتی کے علاوہ بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

جوہری سلامتی سے متعلق جاری سربراہ کانفرنس کے موقع پر ہونے والی اس ملاقات میں صدر اوباما نے ترک رہنما کو اپنے ملک کی طرف سے ترکی کی سلامتی کے عزم کا یقین دلایا۔امریکی صدر باراک اوباما نے ترکی کے ساتھ بھرپور تعاون کرنے کا عہد دہرایا ہے۔اس دوران دونوں رہنماؤ ں نے انتہا پسند گروہ داعش کے خلاف جاری عالمی کارروائی پر بھی غور کیا اور اس تناظر میں اپنے تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔

(جاری ہے)

ترک حکومت کے مطابق اس ملاقات میں مہاجرین کے بحران پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔صدر اوباما نے جمعرات کو ترکی کے جنوب مشرقی شہر دیارباقر میں ہونے والے دہشت گرد حملے پر اردوان سے تعزیت کا اظہار کیا۔کرد اکثریتی آبادی والے اس علاقے میں ہوئے حملے کے دوران سات پولیس اہلکار اور 27 دیگر افراد زخمی ہوگئے تھے۔اوباما سے ملاقات سے قبل صدر اردوگان سے امریکی نائب صدر جو بائیڈن نے ملاقات کی تھی جس میں ترک حکام نے کرد باغی ملیشیا (وائے پی جی) کے معاملے پر فریقین میں پائے جانے والے اختلافات پر مایوسی کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :