حکومت صنعتی اور تجارتی شعبے کو بین الاقوامی منڈی میں مقابلے کیلئے تیار کئے بغیر نئی تجارتی پالیسی کے اہداف حاصل نہیں کر سکتی:صعنتکار

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 1 اپریل 2016 16:02

حکومت صنعتی اور تجارتی شعبے کو بین الاقوامی منڈی میں مقابلے کیلئے تیار ..

کراچی(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔01اپریل۔2016ء) حکومت صنعتی اور تجارتی شعبے کو بین الاقوامی منڈی میں مقابلے کیلئے تیار کئے بغیر نئی تجارتی پالیسی کے اہداف حاصل نہیں کر سکتی،35 ارب ڈالرز کا برآمدی ہدف کوئی معجزہ ہی پورا کر سکتا ہے۔صنعت و تجارت سے وابستہ شخصیات کے مطابق نئی تجارتی پالیسی میں اہداف مقرر کرتے وقت حکومت نے زمینی حقائق کو یکسر نظر انداز کیا ہے۔

(جاری ہے)

حکومت35 بلین ڈالر کا برآمدی ہدف برآمدکندگان کو بنگلہ دیش اور بھارت جیسی مراعات دئیے بغیر حاصل نہیں کر سکتی۔ تاہم اگر کوئی معجزہ ہو جائے تو اور بات ہے۔صنعت کاروں کا کہنا ہے وہ حکومت کو توقعات سے بڑھ کر نتائج دے سکتے ہیں مگر اس کیلئے ایسے اقدامات کرنا ہوں گے جس سے کاروباری لاگت میں کمی ہو۔ پاکستان میں کاروباری لاگت پڑوسی ممالک سے بہت زیادہ ہے۔ حکومت کو خام مال پر امپورٹ ڈیوٹی میں کمی سمیت انرجی بحران اور ایکسپورٹرز کو ریفنڈ کے حصول میں درپیش مسائل حل کرنا ہوں گے۔کاروباری طبقے کا کہنا ہے کہ اگر حکومت اہم اقتصادی پالیسیاں بناتے وقت ان کی آرا ءکو بھی مد نظر رکھے تو اہداف کا حصول مشکل نہیں رہے گا۔